ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے میری شبیہ کو خراب کیاہے،راہل گاندھی کوکانگریس کی کامیابی کابھرپوراظہارِتیقن

بی جے پی نے میری شبیہ کو خراب کیاہے،راہل گاندھی کوکانگریس کی کامیابی کابھرپوراظہارِتیقن

Thu, 14 Dec 2017 11:36:25    S.O. News Service

احمد آباد ،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ گجرات کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیسوں اور طاقت کا استعمال کرکے ان کی شبیہہ کو خراب کیا ہے۔گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیر کل ختم ہوئی۔ریاست میں دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے ایک دن پہلے راہل نے اپنا یقین ظاہر کیا کہ کانگریس گجرات میں جیتے گی۔انہوں نے کہاکہ نتائج زبردست ہوں گے۔ہم نہ صرف اکثریت حاصل کریں گے بلکہ اپنے نتائج سے حیران ہو جائیں گے۔راہل نے کہا کہ وہ سچائی میں بھروسہ رکھتے ہیں اور سچ ہی بولتے ہیں۔جب ان سے بدلی ہوئی شبیہہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔بی جے پی کارکنوں نے راہل گاندھی کی شبیہہ کو بگاڑا اور اس کے لئے کافی فنڈز کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے بہت سے لوگوں کو لگایا گیا تھا تاکہ راہل گاندھی کی شبیہہ کو خراب کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ میرا سچائی میں یقین ہے۔میں سچ بولتا ہوں۔اب سچ سامنے آ رہا ہے اور وہ اس کو نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔


Share: